کمالیہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر چھوٹے بچے سے زیادتی کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
زاھد اقبال سکنہ 700/42 گ ب نے درخواست دی کہ اسکے 10 سالہ بیٹے مبین علی کو امام مسجد چک 700/42 پیر کڈیانہ حافظ عرفان سکنہ واپڈا کالونی شورکوٹ کینٹ نے زیادتی کا نشانہ بنایا ھے۔
ایس ایچ او تھانہ پیرمحل فوری طور پر وقوعہ ڈی ایس پی کمالیہ سید سلیم حیدر شاہ اور ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے علم میں لائے ۔ ڈی پی او ٹوبہ نے فوری ایف ائی آر اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
جس پر مقدمہ نمبر 828/21 زاھد اقبال بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ پیر محل میں درج کیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی کمالیہ سید سلیم حیدر شاہ کی سربراھی میں ایس ایچ او تھانہ پیرمحل انسپکٹر غلام شبیر اور انکی ٹیم نے امام مسجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ھے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر تعلیم سندھ نے اسکولز کھولنے کو ویکسینیشن سے مشروط قرار دے دیا