چکوال،جامع مسجد کا امام 4 بچیوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے پرگرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی، بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار
تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی، بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

چکوال میں ایک جامع مسجد کے امام نے 4 معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ان کی ویڈیو بنائی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں تھانہ ٹمن کی حدود میں واقع ڈھوک پھلاڑی کی جامع مسجد بلال میں پیش آیا جہاں مولوی سلطان نے مدرسے میں قرآن پڑھنے والی 4 بچیوں کے ساتھ مسجد سے ملحقہ کمرے میں زیادتی کی۔

امام مسجد مولوی سلطان نے چار بچیوں سے باری باری زیادتی کی۔ ایک بچی کے والد نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام عبدالمالک ہے۔ میری بیٹی دیگر بچوں کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے مسجد جاتی رہی۔

زیادتی کا شکار بچی کے والد نے کہا کہ کچھ عرصے سے میری بچی پریشان رہنے لگی تھی اور اس نے مسجد جانا چھوڑ دیا۔ میں نے اپنی بیٹی طیبہ سے بات چیت کی تو اس نے مجھے بتایا کہ مولوی سلطان مجھے مسجد سے ملحقہ کمرے میں لے گیا اور دروازہ بند کرکے زبردستی زیادتی کی۔

بچی کے والد نے کہا کہ بچی کے بیان کے مطابق مولوی نے بچی کی ویڈیو بھی بنائی۔ دوسری بچی کے والد حبیب سلطان نے کہا کہ میری بیٹی مقدس فاطمہ کے ساتھ بھی اسی طرح مولوی سلطان نے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنائی۔

تیسری متاثرہ بچی کے والد فخر الدین نے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 9 سال ہے جس کا نام رابعہ ہے جو قرآن پڑھنے مدرسے جاتی تھی۔ مولوی سلطان نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ چوتھی بچی کے والد حفیظ الرحمان نے کہا کہ مولوی سلطان درندہ صفت انسان ہے۔

حفیظ الرحمان نے کہا کہ ملزم سلطان نے میری 10 سالہ بیٹی غلام کبریٰ کے ساتھ بھی مسجد سے ملحق کمرے میں لے جا کر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ملزم بچیوں کو ڈراتا دھمکاتا رہا کہ اگر اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا۔

جب بچیوں نے اپنے والدین کو بتایا تو بچیوں کے والدین نے ٹمن تھانہ میں درخواست دے دی۔ پولیس نے بچیوں کا میڈیکل کرایا جس سے جنسی زیادتی ثابت ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف 4 مقدمات درج کیے۔

تمام بچیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ مولوی سلطان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے جس نے ہماری پھول سی بچیوں کی زندگیاں تباہ کردیں۔ ملزم کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے سائیکل پٹرولنگ یونٹ کا آغاز

Related Posts