پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں جعلسازی کا الزام، اینٹی کرپشن نے 2 افسران کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں جعلسازی کا الزام، اینٹی کرپشن نے 2 افسران کو گرفتار کر لیا
پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں جعلسازی کا الزام، اینٹی کرپشن نے 2 افسران کو گرفتار کر لیا

کراچی میں پلاٹوں کی   الاٹمنٹ میں جعلسازی کے الزام میں ادارۂ ترقیات کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شاہد کو  اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے  گرفتار کر لیا۔

دوسری طرف اینٹی کرپشن نے ایک ملزم سب رجسٹرار دیو پرکاش کو عمرکوٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ  اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات کی بنیا د پر لاکھوں روپے کا ہیر پھیر کر کے بعض افراد کو جعلی الاٹمنٹ کی بنیاد پر پلاٹ فروخت کیے۔ 

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق  ملزمان کو سیاسی سرپرستی بھی حاصل ہے جس کی تحقیقات دیگر ادارے بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز زمینوں کے الاٹمنٹ میں جعل سازی کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی ابراہیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجونے کہا کہ کرپشن کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔گرفتار ملزمان کو جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جام دھاریجو نے کہا کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی ادارے یا فرد کو نہیں بخشا جائے گا۔

صوبائی وزیر اینٹی کرپشن نے کہا کہ مزید تحقیقات کے بعد ان ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب مذکورہ کارروائی کے بعد ادارۂ ترقیات کراچی میں کھلبلی مچ گئی اور  جعلسازی میں ملوث افسران وسہولت کاروں نے اپنے بچاؤ کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

Related Posts