اسلام آباد: مارگلہ کے پہاڑوں پر 15 ہزار پودے و درخت کاٹنے اور بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کرنے کا انکشاف ہواہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے مارگلہ پہاڑوں پر واقع ایک گاؤں میں 15 ہزار پودے اور درخت کاٹ کر قدرتی حسن کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ یہ درخت کاٹ کر یہاں پر غیرقانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے ( ایم سی آئی) میں اہم عہدوں پر آئے ڈیپوٹیشن افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارگلہ پہاڑوں پر درختوں کی کٹائی کلین اینڈ گرین پاکستان اور بلین ٹریز پراجیکٹ کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے جنگلات کاٹنے اور تعمیرات کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی بھی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر اور چیئرمین نیشنل بینک کو نااہل قرار دے دیا