نیب نے غیر قانونی اراضی منتقلی کیس میں مریم نواز کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم کا زرداری کا جواب:زرداری گارنٹی دیں کہ پاکستان میں نواز شریف کی جان کو خطرہ نہیں ہوگا
مریم کا زرداری کا جواب:زرداری گارنٹی دیں کہ پاکستان میں نواز شریف کی جان کو خطرہ نہیں ہوگا

لاہور: قومی احتساب بیورو نے رائے ونڈ میں 180 ایکڑ اراضی کی غیرقانونی منتقلی سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کرلیا ہے۔

نیب مریم نواز کی اراضی کی تحقیقات کر رہا ہے اور لاہور برانچ نے 1440 کنال اراضی کے انتقال کی رسیدیں طلب کیں جبکہ نیب نے اس کیس میں سابق ڈی سی لاہور نورالامین مینگل اور احد چیمہ سے بھی تفتیش کی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر پر رائیونڈ میں غیر قانونی طور پر زمین خریدنے کا الزام ہے،ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نواز کو 2 مارچ کو صبح گیارہ بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

سوالنامہ میں نیب نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی پر جواب طلب کیا تھا۔ نیب نے مریم نواز سے پوچھا ہے کہ زمین خریدنے کے لئے رقم کہاں سے آئی؟ نیب کے مطابق اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا؟۔

مزید پڑھیں: عوام کا پیسا اپنی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں کا احتساب باقی ہے، مریم نواز

نیب نے اس مقصد کی وضاحت کرنے کو بھی کہا تھا جس کے لئے حاصل شدہ اراضی استعمال کی جارہی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بعد رائے ونڈ اراضی کیس میں نواز شریف اور ان کی والدہ شمیم ​​بیگم سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

Related Posts