لیاقت روڈ فوارہ چوک راجہ بازار ناجائز تجاوزات کا گڑھ بن گیا، آمد ورفت محال

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

illegal encroachments rises in Liaquat Road Fawara Chowk Raja Bazar

راولپنڈی :لیاقت روڈ فوارہ چوک راجہ بازار ناجائز تجاوزات کا گڑھ بن گیا،لیاقت باغ سے راجہ بازار تک ٹریفک جام رہنا معمول ، راجہ بازار میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال تک پہنچنا مریضوں کے لیے انتہائی دشوار ہوگیا۔

ٹی ایم اے کے عملے نے بھتے کے عوض مارکیٹوں کے سامنے پارکنگ کی جگہ پر مختلف اسٹالز لگوادیئے ،سڑک کے دونوں جانب تھڑوں پر بھی دکانیں لگا نے سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر ریڑھی والوں سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے وصول کرتا ہے، ٹی ایم اے کے انسپکٹر شام ہوتے ہی وصولی کے لیے نکل پڑتے ہیں ۔

ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے متعدد مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،پچھلے دنوں راولپنڈی ہائیکورٹ نے واضح احکامات دئیے تھے کہ راولپنڈی شہر سے تمام ناجائز تجاوزات ختم کرائی جائیں لیکن راولپنڈی انتظامیہ نے تمام احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات، سی ڈی اے کا بھتہ فکس، حکام کی چشم پوشی

تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا پیدل گزرنا بھی مشکل ہو چکا ہے جبکہ مریضوں کے لئے ہسپتال تک رسائی بھی دشوار ہو چکی ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی میں ناجائز تجاوزات ختم کرانے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Posts