ڈی جی بلڈنگ کنٹرول آشکار داور کے گھر کے قریب غیر قانونی تعمیرات جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal constructions continue near DG Building Control Ashkar Dawar's house

کراچی :نئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھاٹی آشکار داور سےکراچی کے شہریوں کی شہر کو کنکریٹ کا جنگل بنانے سے روکنے کی امید بندھ گئی،ایس بی سی اے کو پہلے سے زیادہ شکایات موصول ہونے لگیں۔

کرپٹ افسران کے باعث غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور ان کی انہدامی کاروائی کرنے کے بجائے نذارانہ وصولی کا سلسلہ جاری ہے،گلبرگ ٹاون ( فیڈرل بی ایریا) میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات تھم نہ سکیں۔

پورشن مافیا کو علاقہ گلبرگ کے افسران ،ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے بھاری نذرانے وصول کر کے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آشکار داو فیڈرل بی ایریا کے ہی رہائشی ہیں اور ان کی آنکھوں کے سامنے ایک خوبصورت علاقہ کنکریٹ کا جنگل بنتا جا رہا ہے۔

گلبرگ ٹاؤن کے علاقے نصیر آباد میں پلاٹ نمبر 1/14اور 520/14میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درجن بھر اہل محلہ کے دستخطوں سے 27 جولائی کو درخواست دی گئی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ مذکورہ پلاٹ پر زیر تعمیر عمارت کا نقشہ تک منظور نہیں کرایا گیا ہے جبکہ 120 گز کے پلاٹ کو کمرشل پورشن بنانے کے لیے 60 گز کے دو پلاٹ بنا کر اس پر پورشنز بنائے جا رہے ہیں۔

ایسی درخواستیں ایس بی سی اے کے علاوہ علاقہ ایس ایچ او اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی دی گئی ہے جس پر 29 اہل محلہ کے دستخط موجود ہیں،اس عمارت کی پہلی منزل کی چھت بھرنے کے بعد ابھی شیٹرنگ بھی نہیں کھلی تھی کہ دوسری منزل کی چھت بھی ڈال دی گئی ہے، علاقہ افسران ایس بی سی اے نے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے کا پیکیج لیا ہے۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی پربلڈنگ کنٹرول افسر اظہر خان معطل ،انکوائری کا حکم

گلبرگ میں بھی ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے بلڈرز کو کھلی چھوٹ دے کر ماہانہ لاکھوں کی نذرانہ وصولی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔گلبرگ ٹاؤن پلاٹR.883بلاک 16اور پلاٹ نمبر1863بلاک 14پر بلڈنگ قوانین کے خلاف ایکسٹرا فلور کی تعمیر جاری ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کے اپنے آبائی علاقے میں اس طرح غیر قانونی تعمیرات ان کے اعلیٰ عہدے پر موجودگی کے باوجود جاری رہنا ان کی اپنی ساکھ کے لیے شدید نقصان دہ ہے، علاقہ مکینوں نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ اور ڈائریکٹر جنرل آشکار داور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں ورنہ جشن آزادی کے بعد علاقہ مکین سخت احتجاجی مطاہرہ کریں گے ۔

Related Posts