اسلام آباد میں عید کی تعطیلات میں بھی کام، غیر قانونی تعمیرات مسلسل جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں عید کی تعطیلات میں بھی کام، غیر قانونی تعمیرات مسلسل جاری
اسلام آباد میں عید کی تعطیلات میں بھی کام، غیر قانونی تعمیرات مسلسل جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بھی کام جاری رہا، سی ڈی اے کا انفورسمنٹ اسٹاف غیر قانونی تعمیرات میں مسلسل ملوث اور بے حد مصروف رہا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں تعطیلات کے دوران غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کی بھرمار عروج پر رہی۔انفورسمنٹ اسٹاف نے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے بار بار ملنے والی ہدایات ہوا میں اڑا دیں۔ شہر کے ہر سیکٹر اور ہر آبادی میں غیر قانونی تعمیرات کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات کا کام عروج پر رہا۔

جب اس سلسلے میں انفورسمنٹ اسٹاف سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے معاملے کو دیگر اداروں اور شعبہ جات کی ناکامی قرار دیا تاہم یہ تمام تر ذمہ داری انفورسمنٹ اسٹاف کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جب انفورسمنٹ اسٹاف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا عزم کر لے تو افسران کی ہدایات کو نظر انداز کردیتا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت یا سی ڈی اے کے چیئرمین کی ہدایات پر بھی انفورسمنٹ اسٹاف ہی عمل نہ کرتے ہوئے لینڈ مافیا کی بھرپور حمایت کرتا ہے جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ نے انفورسمنٹ افسران کو 30 جولائی کو عید کی چھٹیوں کے دوران انسدادِ تجاوزات کیلئے مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے انفورسمنٹ اسٹاف نے ناجائز تعمیرات جاری رکھیں۔ تعمیراتی میٹریل سڑک کے کنارے پڑا ہوا ہے لیکن انفورسمنٹ کا عملہ غائب نظر آتا ہے جو سی ڈی اے انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے کہ انفورسمنٹ کے خلاف احکامات پر عمل نہ کرنے پر کیا کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  یہ بھی پڑھیں: ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کیلئے سیاسی اثرورسوخ کا انکشاف

Related Posts