پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا بیڑا اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal construction continue in sector H-13 islamabad

اسلام آباد :شہر اقتدار کے پوش علاقے سیکٹر ایچ 13 میں ناجائز غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود مافیا دن رات ملٹی اسٹوری ٹاورز تعمیر کرنے میں مصروف ہے۔

اسلام آباد کے ایچ 13 سیکٹر قبضہ مافیا کی جنت بن چکا ہے جبکہ یہ تمام علاقہ متنازعہ ہے اس زمین کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،اس آبادی کے مکینوں نے باقاعدہ طور پر سی ڈی اے پر کیس کیا ہوا ہے۔

سی ڈی اے نے ابھی تک ان مالکان کو رقم کی ادائیگی سمیت متبادل جگہ بھی فراہم نہیں کی جبکہ موجودہ حکومت کے سرکردہ رہنما بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں اور آریان نام سے بہت بڑا ٹاور تعمیر کر رہے ہیں جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے بھی اتنی اسٹوریز کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اس کے باوجود بھی تمام قوانین کو پس پشت ڈال کر پی ٹی آئی کے لیے ٹائیگر تعمیرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں پر مافیا اپنی بلیک منی کو وائٹ منی میں تبدیل کر رہا ہے اور دھڑا دھڑ مکانات پلازے اور ٹاورز تعمیر کے مراحل میں ہیں ، یہاں پر مافیا سادہ لوح لوگوں سے پیسے وصول کرکے انکو مکانوں دکانوں کی جگہ فروخت کر رہا ہے اور ساتھ ہی تعمیر میں بھی معاونت فراہم کر رہا ہے ۔

اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی پولیس سب کچھ جانتے ہوئے بھی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے واضح احکامات دئیے ہوئے ہیں کہ اس علاقے میں نہ تو تعمیرات کی جائیں اور نہ ہی یہاں جگہ کی خریدوفروخت کی جائے لیکن ملی بھگت سے یہ دکانداری کافی عرصے سے جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال اس وقت بہت سنگین صورت اختیار کر جائے گی جب سپریم کورٹ آرڈر دے گی کہ ان تمام بلڈنگز کو گرا دیا جائے تو پھر اس وقت سفید پوش لوگ جنہوں نے ساری عمر کی جمع پونجی دے کر گھر یا دکان خریدی ہوئی ہیں وہ لوگ کہاں جائیں گے جبکہ یہ مافیا اپنے پیسے بٹور چکا ہے وفاقی پولیس اور اسلام آباد کی انتظامیہ ناجانے نے کب تلک یہ سب کچھ ہونے دے گی۔

مزید پڑھیں: نادرن بائی پاس اور منگھوپیر میں بااثرسیاستدانوں نے لینڈمافیا کا روپ دھارلیا

اب وزیراعظم عمران خان کو اس طرف بھی دھیان دینا ہوگا جبکہ یہ مافیا بہت مضبوط ہے اس کی جڑیں بڑی دور دور تک پھیلی ہوئی ہیں اور سب کو ٹائم پر ان کا حصہ مل جاتا ہے یہ اربوں روپے کی زمینیں جس پر مافیا قابض ہوگیا ہے اب اس زمین کو کون واگزار کرائے گا یہ ایک سوال ہے۔

Related Posts