بری امام کی سرکاری اراضی پر غیرقانونی طورپر جانوروں کے باڑے دوبارہ قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بری امام کی سرکاری اراضی پر غیرقانونی طورپر جانوروں کے باڑے دوبارہ قائم
بری امام کی سرکاری اراضی پر غیرقانونی طورپر جانوروں کے باڑے دوبارہ قائم

اسلام آباد: گزشتہ ماہ جانوروں کے باڑے نشاندہی کروانے پر عارضی طور باڑوں کو دوسرے علاقے میں منتقل کردیا گیا تھا،مگر اب دوبارہ بری امام شمس گیٹ براستہ نڑولا گاؤں میں باڑے قائم کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ غیرقانونی باڑے اور غیرقانونی تعمیرات میں سرے فہرست انفورسمنٹ اور انوائرنمنٹ کے ذمہ دار فاریسٹر چوہدری زمرد اور انفورسمنٹ افسران کی مکمل مبینہ ملی بھگت کے باعث قائم کئے گئے ہیں۔

بری امام کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ قریب ہی راول ڈیم سے جڑے چھوٹے چیک ڈیم بھی واقع ہیں،جہاں سے سیوریج کاپانی راول ڈیم میں جاتا ہے،قبضہ مافیا نے وہاں جانوروں کے باڑے قائم کئے ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گوالے اپنے کئی جانوروں کو نہلاتے ہیں اور جانوروں کافضلا،سیوریج،نالے اور نکاسی نظام کی طرف رواں کرنے میں مصروف عمل ہیں،گزشتہ ماہ قریبی رہائشیوں نے انوائرنمنٹ اور انفورسمنٹ افسران کو بھی اس حوالے سے مطلع کیا۔

اعلیٰ افسران نے اپنے فاریسٹر اور انفورسمنٹ عملے سے متعلقہ باڑوں کی رپورٹ طلب کی، ذمہ دار ایریا انچارج نے عارضی طور پرگوالوں کوشفٹ ہونے کاکہا،مگر صرف ایک ماہ بعد ہی جانوروں کاباڑہ شمس گیٹ نڑولا گاؤں میں غیرقانونی تعمیراتی گھروں اور چاردیواریوں میں آچکا ہے۔

قریبی رہائشیوں نے اپیل کی ہے کہ سی ڈی اے چیئرمین اور ڈی جی انوائرنمنٹ فوری طور گرین ایریا میں قائم غیرقانونی تعمیرات اور غیرقانونی طور پر قائم باڑے ختم کروائیں اور کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈ سے تیار ہونے والے چیک ڈیم کو محفوظ کروائیں۔

مزید پڑھیں: شاہ فیصل پولیس کی کارروائی، پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

Related Posts