اسلام آباد :نیب آرڈیننس کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی آج سماعت ہوگی،عدالت نے فریقین کو طلب کیاہے۔
مقامی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔
نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست لطیف قریشی نامی شہری کی جانب سے ڈاکٹر جی ایم چوہدری نے دائر کی جس میں نیب آرڈیننس کو آئین اور قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سیکریٹری قانون اور چیئرمین نیب جاوید اقبال کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس نمبر XVIII 1999 کے سیکشن 4 اور 5A b ،ii کی شقوں میں ترمیم کی گئی ہے اوران کا کہنا ہے کہ عدالت نیب آرڈیننس کو غیر قانونی غیر آئینی، انتہائی امتیازی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے کر فیصلہ جاری کرے۔
مزید پڑھیں:
حکومت نے آرڈیننس لا کر نیب کے پر کاٹ دیے ہیں، چیف جسٹس
چیئرمین نیب کی توسیع کیلئے آرڈیننس میں ترمیم، کیا حکومت نیا محاذ کھولنے جارہی ہے ؟