اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر و پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کی نااہلی کے خلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واؤڈا کو دوہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا، فیصل واؤڈا نے کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے سماعت کیلئے 16 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں آر ایس ایس نظرئیے کے تحت اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ سینیٹر فیصل واؤڈا کی اپیل کی سماعت کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ فیصل واؤڈا کے خلاف سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا اور بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ فیصل واؤڈا 2 ماہ کے اندر اندر بطور وفاقی وزیر تمام مراعات اور لی گئی تنخواہیں واپس کردیں۔ فیصل واؤڈا نے نااہلی چھپانے کیلئے قومی اسمبلی کی نشست سے ووٹ ڈالنے سے صرف ایک روز قبل استعفیٰ دیا۔

واضح رہے کہ سندھ سے پی ٹی آئی کیلئے انتخاب لڑ کر ایوانِ بالا کی نشست پر فیصل واؤڈا گزشتہ برس 3 مارچ کو سینیٹر منتخب ہوئے۔ بطور رکنِ قومی اسمبلی انہوں نے کراچی کی نشست سے انتخاب لڑ کر 2018 میں قومی اسمبلی کی نشست اپنے نام کی تھی۔ 

Related Posts