العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nawaz sharif
nawaz sharif

اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا، نیب اپیل پیر کے روز سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

العزیزیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف نوازشریف کی اپیل پر سماعت25 نومبر کو ہوگی، سابق وزیراعظم نوازشریف نے متفرق درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کردی ہے

نواز شریف کے وکیل غلام سبحانی ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں ۔

درخواست کے مطابق 25 نومبر کی سماعت پر العزیزیہ ریفرنس پر عدالتی فیصلے سے متعلق دائر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران پیش نہیں ہوسکتے، عدالت 25 نومبر کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بحال ہونے میں کچھ مہینے لگیں گے۔ذاتی معالج

واضح رہے کہ نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا2 رکنی بنچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا، نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے ابراہیم ہارون ایڈوکیٹ پیش ہوں گے۔

نواز شریف نےجج ویڈیواسکینڈل کے تناظر میں اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا کررکھی ہے، عدالت نے نیب کو جج ویڈیو کیس کے تناظر میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Related Posts