اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پیر کوسماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ سماعت آج ہی کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے اپنی نااہلی سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

 عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیلنج، رجسٹرار آفس کا اعتراض

ہائیکورٹ نے عمران خان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کی سماعت پیر کے روز کرنے کی منظوری دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست کی سماعت 24اکتوبر کو ہوگی۔

ہائیکورٹ کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

قبل ازیں رجسٹرار آفس نے عمران خان کی جانب سے دائر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کیا کہ عمران خان نے بائیومیٹرک نہیں کرائی۔ سماعت آج ہی کرنے پر بھی اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

 

Related Posts