اسلام آباد ہائیکورٹ، توہین عدالت کیس میں عمران خان 31 اگست کو طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، توہین عدالت کیس میں عمران خان 31 اگست کو طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بینچ نے آج کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ پیر کو قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے گرفتار رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران کیا گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ ہفتے دارالحکومت میں اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی تھی اور خبردار کیا تھا کہ وہ شہباز گل کو مبینہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر ان کے خلاف قانونی مقدمات دائر کریں گے۔

اسلام آباد میں ہفتے کے روز اپنی عوامی ریلی کے دوران، عمران خان نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے خلاف مبینہ طور پر شہباز گل کو حراست کے دوران جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی۔

عمران خان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کو بھی خبردار کیا تھا جنہوں نے کیپٹل پولیس کی درخواست پر عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، کہ انہیں بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:ڈیم فنڈ معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پی اے سی طلب

علاوہ ازیں اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں متفرق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔

Related Posts