ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹرکی حیثیت سے فیصل واؤڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر
سینیٹرکی حیثیت سے فیصل واؤڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد:عدالت نے وفاقی وزیر برائے آبی امورفیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو  مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ توہینِ عدالت کیس پر اپنا تحریری جواب 2 ہفتے تک جمع کرائیں۔

توہینِ عدالت کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست بدھ کے روز جمع کرائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا سے سندھ ہائی کورٹ نے نااہلی سے متعلق درخواست پر   جواب طلب کر لیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں فروری کے دوران  فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں فیصل واؤڈا کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا سے جواب طلب کر لیا

Related Posts