اسلام آباد: عدالت نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان کو اضافی عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کی بطور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی پر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی جس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا گیا۔
معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کی تعیناتی پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا جس کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ علی نواز اعوان کو چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
ہائی کورٹ نے چیئرمین کمیشن کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط 6 ماہ میں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کو اضافی عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے۔