اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور اسد عمر کیخلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرنے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC rejects PM plea to suspend ECP notice over code of conduct violation

اسلام آباد :الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور وزراء کوانتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے جاری ہونیوالا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کرنے سے انکار کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ وزیر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری نوٹس کو معطل کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے نوٹس کی فوری معطلی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کے انتخاب و عدم اعتماد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،الیکشن کمیشن

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم اس پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی ھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ کہ بائیو میٹرک کی سہولت سے کسی کو استثنا نہیں دیا۔پی ایم ہاؤس میں بائیو میٹرک کی سہولت ہے، وہاں سے کروا لیں،اعتراضات دور ہوجائیں تو درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

Related Posts