اسلام آباد ہائیکورٹ کا آصف زرداری کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari

اسلام آباد :ہائی کورٹ نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر ندیم قمر کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیدیا جبکہ ضیاء الدین ہسپتال کے ایم ایس کو بورڈ میں رکھنے اور دو ہفتوں میں میڈیکل بورڈ کو رپورٹس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ،آصف زرداری کی آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن میں ضمانت قبل از گرفتاری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔

سابق صدر کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک جبکہ نیب سے سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہم نے میڈیکل گراؤنڈ پر درخواست دائر کر رکھی ہے، اسی عدالت نے سابق صدر کو میڈیکل گراؤنڈ پر دو کیسز میں ضمانت دی ہوئی ہے، عدالتی احکامات پر پہلے بھی میڈیکل بورڈ بنا تھا۔

مزید پڑھیں:ثبوت ملے نہ گواہ، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں باعزت بری

انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی سابق صدر آصف علی زرداری بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ مناسب ہوگا کہ اس کیس میں بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو فی الحال دل، سینہ، شوگر سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہیں اور وہ اس وقت نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ آصف زرداری کی نئی میڈکل رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرادی گئیں ۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بورڈ کی رائے آنے کے بعدہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہاکہ کراچی کے کسی سرکاری ہسپتال سے بورڈ بنائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔

Related Posts