اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کو شہباز گِل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کو شہباز گِل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کو شہباز گِل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد کو سابق ایس اے پی ایم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کے چیف آف اسٹاف کو، جنہیں اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، سیشن عدالت کے حکم کے بعد بدھ کو دیر گئے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کی جانب سے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگانے کے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا شہباز گل کو پولیس حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر تشدد کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو تشدد کے دعوؤں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:شہباز گل ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں صحتمند قرار، ذرائع

9 اگست کو، شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ چوک کے باہر ”ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دینے اور لوگوں کو بغاوت پر اکسانے” کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Related Posts