اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیو ائیر نائٹ پر آتش بازی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے فائر ورکس شو روکنے کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری کی طرف سے آتش بازی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے آج رات 12بجے کیلئے این او سی جاری کی تھی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ آتش بازی روکنے کیلئے این او سی واپس لی جائے۔
پاکستان میں خاموش انقلاب آرہا ہے، وزیراعظم عمران خان
عوام کیلئےاچھی خبر،نیپراکی بجلی سستی کرنے کی منظوری
وکیلِ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ نئے سال کے آغاز پر بڑے شاپنگ مال پر 30 منٹ تک آتش بازی کا مظاہرہ کیاجاتا ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں آ کر ٹریفک کے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ قریب ہی جی ٹی روڈ موجود ہے۔ عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ این او سی معطل کیا جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آتش بازی روکنے کیلئے دی گئی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ساری دنیا میں ایسا ہوا کرتا ہے، صرف پاکستان میں نہیں ہورہا، ابھی تو سعودی عرب میں بھی جشن ہوا۔ عوام کو نئے سال کا لطف اٹھانے دیں۔
واضح رہے کہ ہر سال 31دسمبر کی شب کو آتش بازی اور ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغام بھیجے جاتے ہیں۔ رات 12بج کر 1 سیکنڈ پر سال 2022 کا آغاز ہوگا۔ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں اور سڑکوں پر نکل کر نئے سال کا جشن مناتی نظر آئے گی۔