قانون میں ترامیم اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرتیں۔ہائیکورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قانون میں ترامیم اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرتیں۔ہائیکورٹ
قانون میں ترامیم اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرتیں۔ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ قانون میں کی گئی ترامیم اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرتیں۔ پہلے اور موجودہ قانون میں بھی بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ووٹ کا حق رکھتے ہیں، اس سے محروم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ججز بینچ نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ سے محروم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سنے۔ درخواست گزار داؤد غزنوی کے وکیل عارف چوہدری نے اپنے مؤکل کے حق میں دلائل دئیے تاہم عدالت دلائل سے مطمئن نظر نہیں آئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں سابق حکومت کی جانب سے قانون میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تھی۔ موجودہ ترمیم اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کرتی۔

سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سابقہ و موجودہ حکومت کی جانب سے ترامیم سے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق جوں کا توں ہے۔ ووٹنگ کے طریقہ کار کا طے ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار داؤد غزنوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ عدالت نے سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔ 

Related Posts