اسلام آباد: عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں نہ کیا جائے۔ ہراسگی سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں کرنے سے متعلق تحریکِ انصاف رہنماؤں کی درخواست کی سماعت آج ہوئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی
ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ تنقید ہوسکتی ہے مگر کسی کو اشتعال نہیں دلا سکتے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کوئی مجاز افسر مقرر کریں جو آپ سے کو آرڈی نیٹ کرے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں نہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی گئی۔