آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کا پٹرول کوٹہ کم کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے فیصلوں کے بعد اسلام آباد پولیس کے فیول کوٹہ میں کمی کردی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس افسران کے فیول کوٹہ میں کمی کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے۔

ایس او پیز کے مطابق ڈی آئی جی رینک کے پولیس افسران ماہانہ 250 لیٹر جبکہ اے آئی جی اور ایس ایس پی رینک کے افسران ماہانہ 200 لیٹر فیول استعمال کرنے کے حقدار ہوں گے۔

مزید برآں، اے ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کے افسران ماہانہ 175 لیٹر فیول حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار ماہانہ 65 لیٹر فیول حاصل کر سکتے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ایندھن اور تیل کی منظوری متعلقہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز دیں گے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل، پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام وزراء اپنی گاڑیوں کے لیے خود ایندھن خریدیں گے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اور خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی اجلاس کل طلب

صوبائی حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تمام وزراء اپنی گاڑیوں کا پیٹرول اپنی جیب سے خرچ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”حکومت نے سرکاری اہلکاروں کا ایندھن کا کوٹہ منسوخ کر دیا ہے۔”

Related Posts