آئی جی پنجاب راؤ سردار کی مزید کام جاری رکھنے سے معذرت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی پنجاب راؤ سردار کی مزید کام جاری رکھنے سے معذرت
آئی جی پنجاب راؤ سردار کی مزید کام جاری رکھنے سے معذرت

لاہور: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے جنہیں کل تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئی پنجاب کے نام کا فیصلہ کل ہوگا۔ فیصل شاہکار، اے ڈی خواجہ اور انعام غنی آئی جی پنجاب کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ کراچی دھماکہ کیس میں پیشرفت، سہولت کار کا خاکہ تیار

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے اسمبلی میں پولیس ایکشن پر آئی جی کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کام جاری رکھنے سے معذرت کی۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی وزارتِ اعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ حکمراں سیاسی جماعت ن لیگ ضمنی انتخابات کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا حال ہی میں کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے جس کے بعد ان کا وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کا جواز نہیں بنتا۔ نئے وزیر اعلیٰ کیلئے انتخاب آج ہورہا ہے۔ 

آج پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے اہم اراکین نے اسمبلی ہال پہنچنا شروع کردیا جبکہ ن لیگی اراکین 4بسوں کے ذریعے 3 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوں گے۔ 

 

Related Posts