آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا کوہاٹ کا اچانک دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا کوہاٹ کا اچانک دورہ
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا کوہاٹ کا اچانک دورہ

کوہاٹ:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت کوہاٹ ریجن میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے تھانہ لاچی کوہاٹ کے ایس ایچ او کی جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہادت اور کانسٹیبل کے زخمی ہونے کی واقعے کے حوالے سے بھی متعلقہ پولیس حکام سے دریافت کیا۔

جس پر آئی جی پی کو بتایا گیا کہ گزشتہ شام ایس ایچ او تھانہ لاچی سب انسپکٹر نذر عباس اور اسکے گن مین کانسٹیبل جاسم کو معمول کی علاقائی گشت کے دوران مسلح جرائم پیشہ افراد نے سامنا ہونے پر اچانک فائرنگ کرکے شہید و زخمی کیا جبکہ بعد ازاں پولیس کیساتھ مقابلے میں اس قاتلانہ حملے میں ملوث جرائم پیشہ افراد عبد الرحمان اور انم نوید مارے گئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کوہاٹ ریجن سے ملحقہ ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت ریجن بھرمیں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ امن دشمن عناصر کو سختی سے کچلنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

آئی جی پی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی بروقت وکامیاب کاروائیوں اور پیشہ ورانہ کمٹمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جان ہتھیلی پر رکھ کر خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردوں اور تارگٹ کلرزکے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔

آئی جی پی نے کہا کہ پولیس شہداء پوری قوم کے محسن ہیں کیونکہ انہیں کی قربانیوں کی بدولت پورے صوبے باالخصوص قبائلی اضلاع میں پائیدار امن قائم ہوا جہاں لوگ آج ایک آزاد اور پرامن فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔

آئی جی پی نے کہا کہ دہشتگردی کے تجربے سے امن کی ضامن بن کر تمام درپیش چیلنجز سے بہتر طور پر نبردآزما خیبر پختونخوا پولیس فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ دہشتگردی سمیت ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث امن دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اور عوام کی تحفظ اور علاقائی امن ودفاع کے عوامل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

Related Posts