پولیس عمران خان کو گرفتار کرکے ہی واپس آئے گی، آئی جی اسلام آباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ملا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی زمان پارک لاہور سے یہاں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتاری کے لیے آنے والی اسلام آباد پولیس ٹیم کے زمان پارک پہنچنے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری، اسلام آباد پولیس کی زمان پارک آمد

گرفتاری کے متعلق آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عمران خان کو نوٹس دے دیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی واپس آئے گی۔عمران خان کو ساتھ لے جانے کیلیے پولیس افسران موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کارکن گرفتاری میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتاری میں کسی بھی قسم کا رخنہ نہ ڈالیں کیونکہ قانونی عمل میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے۔ پولیس عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے وارنٹ میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو 7 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس وارنٹ پر عملدرآمد کیلیےلاہور بھیجی گئی تھی۔

اکبر ناصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست کی جاتی ہے عمران خان کی گرفتاری میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ قانونی عمل میں رکاوٹ کی کوشش کی گئی تو یہ ایک اور جرم ہوگا۔ پولیس ٹیم عمران خان کو گرفتار کرکے ہی ٹیم واپس جائے گی۔

Related Posts