لیڈی کانسٹیبل اقراء کی موت، آئی جی اسلام آباد نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی موت زہر کھانے کے سبب ہوئی
لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی موت زہر کھانے کے سبب ہوئی

اسلام آباد: لیڈی کانسٹیبل اقراء کی موت کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی اس بات کا تعین کریگی کہ لیڈی کانسٹیبل کے قتل سے متعلق سرکاری طور پر فوری اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟ موت کے اصل اسباب کیا ہیں؟۔ زہر خورانی کیسے ہوئی؟ فوری غسل کیوں کروایا گیا؟

ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل اقراء کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے۔جبکہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے آئی جی اسلام آباد نے ایک انکوائری کمیٹی بٹھا دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی کمیٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، اے آئی جی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایس ڈی پی او سہالہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء کی خوکشی یا حادثاتی موت؟ اہم انکشافات

کمیٹی آئی جی اسلام آباد کو معاملہ کی مکمل تحقیقات کرکے 12 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی۔مرحومہ لیڈی کانسٹیبل کے لواحقین سے بھی رابطہ کرلیا گیاہے۔تمام متعلقین کو انکوائری میں شامل کیا جائے گا۔

Related Posts