سابق کمشنر و موجودہ سیکریٹری بلدیات افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایڈمنسٹریٹرز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئینِ پاکستان کے تحت دئیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت افتخار شالوانی ایڈمنسٹریٹر کراچی بن گئے۔
سندھ حکومت کے محکمۂ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق افتخار شالوانی کے ساتھ ساتھ کراچی کی 6 ڈی ایم سیز میں بھی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کردی گئی۔ ڈی ایم سیز میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری دے دی گئی۔
مذکورہ نوٹیفیکیشن کے تحت گہنور لغاری کو ڈسٹرکٹ کونسل کراچی، ڈی ایم سی ساؤتھ میں ارشاد سوڈہر، ایسٹ میں محمد علی شاہ، ویسٹ میں سلیم اللہ اوڈھو اور ملیر میں اے ڈی سی ون کے علاوہ کورنگی میں شہریار میمن ایڈمنسٹریٹر تعینات کردئیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردئیے ہیں جن میں حیدر آباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔ صفدر علی کو حیدر آباد، نثار میمن کو سکھر جبکہ ولی محمد بلوچ کو لاڑکانہ کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ