افتخار شالوانی کا کراچی کے ہر علاقے میں اسٹریٹ لائبریریز قائم کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus is spreading alarmingly in Karachi: Iftikhar Shallwani

 ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کے ہر علاقے میں اسٹریٹ لائبریرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد تعلیم کو ترویج دینا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی میں اسٹریٹ لائبریریز قائم کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم تمام بچوں اور بڑوں کو مل بیٹھ کر کتب بینی میں مصروف دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ریڈنگ پروگرامز کا انعقاد ہوگا۔

سٹی ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی نے کہا کہ کتابوں کے مصنفین کو ریڈنگ پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ان کی شرکت سے ایسے مایہ ناز ادیب طلباء و طالبات، اسکول کے بچوں اور بزرگوں سے گفتگو کرسکیں گے۔

سب سے پہلے لیاری کے علاقے میں اسٹریٹ لائبریری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پہلا ریڈنگ پروگرام لیاری میں رکھا جائے گا جبکہ اسٹریٹ لائبریریز کے قیام سے ہمارے بچوں کو مطالعے کی عادت پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے پر عوام کا ردِ عمل 

Related Posts