افتخار علی ملک کی سارک چیمبر کی صدارت سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UGB leader Iftikhar Malik appealed to the government to take over the economy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :معروف بزنس لیڈر،صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی افتخار علی ملک نے سارک چیمبر کی صدارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدستور سارک چیمبر کے صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے جس طرح دنیا بھر کو نشانہ بنا رکھا ہے ایسے حالات کاسارک ممالک بھی شکار ہیں،میری بطور صدر سارک چیمبر کوشش رہی ہے کہ کوروناکی تباہ کاریوں کے باوجود خطے کے ممالک کے تمام نائب صدور سے رابطے میں ہوں اور ہر ممکن طور پر خطے کی بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کرنے کی پلاننگ کی جاسکے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ میں79سال کی عمر میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھارہا ہوں جس میں سارک چیمبر کی صدارت بھی شامل ہے اور یہ نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کے ساتھ ملکر پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرکے انہیں حکومت تک پہنچا رہا ہوں اور یو بی جی نے حکومت کو بجٹ تجاویز بھی فراہم کردی ہیں جن پر عمل کرکے نہ صفر بزنس کمیونٹی بلکہ حکومت بھی فائدے میں رہے گی۔

مزید پڑھیں: سائٹ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے صنعتکاروں اور سائٹ لمیٹڈ کامشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

افتخارعلی ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں میڈ ان پاکستان پر توجہ دینی ہوگی اور اسمگلنگ جیسے ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا، پاکستانی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ، پیکجنگ اور برانڈنگ پرتوجہ دی جائے اور انڈسٹریلائزیشن اورویلیوایڈیشن پر حکومت اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرے، حکومت پیکجنگ کیلئے علیحدہ انڈسٹریل زون قائم کرے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ مارکیٹنگ کو دنیا بھر میں جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے،ہمیں بھی اپنی مصنوعات کی بھرپور مارکیٹنگ کیلئے محنت اورجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سہولیات سے آراستہ ہونے کی ضرورت ہے۔

Related Posts