امام بارگاہ میں اہل سنت کیلئے افطار کا اہتمام، اتحاد امت کا شاندار مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد و امام بارگاہ شانِ حسین بہادر پور بوسن روڈ ملتان میں ایسا نظارہ اکثر دیکھنے کو ملتا ہے جہاں ہر سال ماہ رمضان میں شیعہ امام کی اقتدا میں شیعہ اور اہلسنت روزہ دار افطار کے بعد باجماعت نماز ادا کرتے ہیں۔

مسجد و امام بارگاہ شان حسین میں ماہ رمضان المبارک میں اہل سنت روزہ داروں کے لیے افطار ڈنر کا بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے جہاں اہلسنت برادران کو ان کے وقت کے مطابق افطار کرایا جاتا ہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں:

بد ترین گرمی اور خشک سالی، بنگلا دیش میں نمازِ استسقا کا اہتمام

مسجد انتظامیہ کیطرف سے اتحاد بین المسلمین کا یہ منفرد اور خوشگوار مظاہرہ حسن سلوک اور باہمی محبت و رواداری کی عمدہ مثال ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ماحول کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ پر استوار کرنے میں امام مسجد سید عارف اختر کاظمی کی کاوشوں کا کلیدی کردار ہے، جو مسجد و امام بارگاہ شانِ حسین بہادر پور بوسن روڈ ملتان پاکستان کے متولی اور لائسنسدار بھی ہیں۔

Related Posts