ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد، پاکستان میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ختم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IFM refuses to allow Pakistan a reduction in property tax
Profit

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پراپرٹی ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کے بعد پاکستان میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

پیر کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے اس حوالے سے واضح موقف اختیار کیا ہے۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی سربراہ مہر بانچی نے کہا ہے کہ مارچ 2025 کے اہداف میں کسی قسم کی نرمی پر بھی اتفاق نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے حتمی فیصلے میں ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر کے لیے ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

اس سے قبل اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اصولی طور پر یکم اپریل 2025 سے جائیداد خریدنے والوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی پر اتفاق کر لیا تھا تاہم اس کے لیے آئی ایم ایف سے تحریری منظوری لینا ضروری ہوگا۔

اب آئی ایم ایف نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکس میں کسی قسم کی کمی پر متفق نہیں ہوا۔

آئی ایم ایف پہلے ہی تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس کی شرح کم کرنے سے انکار کر چکا ہے اور اب اس نے ایف بی آر کی پراپرٹی سیکٹر کے لیے ٹیکس میں کمی کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی راہ ہموار ہو رہی ہے تاہم پاکستان کو آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی کہ صوبے گندم کی خریداری میں مداخلت نہیں کریں گے۔

آئی ایم ایف نے موجودہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام میں ماحولیاتی مالی معاونت کو شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے تحت فراہم کی جائے گی۔

Related Posts