کیا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس کی پیشکش ہوئی تھی؟ عفت عمر نے بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس کی پیشکش ماہرہ خان سے قبل مجھے نہیں، ایمان علی کو ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ سے تاحال کسی بھی فلم کی پیشکش نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مشی خان کی عفت عمر اور ریحام خان پر شدید تنقید

میزبان مومن ثاقب نے سوال کیا کہ کیا آپ کو اس بات کا دکھ ہے؟ اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ مجھے کوئی دکھ نہیں ہوسکتا کیونکہ میں اس قابل نہیں لیکن اگر پیشکش آتی تو ضرور قبول کرتی۔

اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ بالی ووڈ دنیا کی بہترین انڈسٹریز میں شامل ہے تاہم آج کل صورتحال کچھ ایسی ہے کہ میرے خیال میں میری زندگی میں دونوں ممالک کے مابین حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

قبل ازیں اداکار شاہ رخ خان نے اداکارہ عفت عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ اداکارہ عفت عمر نے یہ ویڈیو اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی ضمانت کے بعد اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر سینئر اداکارہ مشی خان نے اداکارہ عفت عمر اور پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ریحام اور اداکارہ عفت عمر کو عمران خان کی ضمانت پر کچھ نہ بولنے پر تنقید کا نشانہ بناتی نظر آئیں۔

Related Posts