اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے بھارت کے علاوہ کسی اور کو مسئلہ نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ جے شاہ نوجوان ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سربراہی کا خواہشمند بھی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ اگر لیڈر بننا ہے تو بڑے پن کا مظاہرہ کریں، آئی سی سی کی قیادت کرنا ہے تو ایشن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو تقسیم ہونے سے بچائیں۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ ہوگا یا نہیں، فیصلہ پیر کو ہوگا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے بھارت کے علاوہ کسی اور کو مسئلہ نہیں، ہم کسی کو دھمکی نہیں دے رہے، صورتحال کا منطقی حل پیش کررہے ہیں۔