ایلون مسک کا ٹوئٹر کے تصدیقی بلیو ٹک پر 20 ڈالر ماہانہ فیس عائد کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا
ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا

دنیا کے امیر ترین انسان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے، جس میں صارفین کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے لیے ہر ماہ 20 ڈالر لینے کا پلان بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اگر یہ پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو 5 ڈالر ماہانہ پر ٹویٹر بلیو کو سبسکرائب کرنا پڑے گا یا اپنے “تصدیق شدہ” بیجز سے محروم ہونا پڑے گا، پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے

اس منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر پہلے سے تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت ہوگا، سبسکرپشن نہ لینے پر ان کا بلیو ٹک ختم کردیا جائے گا۔

ٹیسلا کے سی ای او کی جانب سے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس منصوبے کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن پلیٹ فارمر کے مطابق امکان ہے کہ تصدیق، ٹویٹر بلیو کا حصہ بن جائے گی۔

ٹوئٹر بلیو کو پچھلے سال جون میں پلیٹ فارم کی پہلی سبسکرپشن سروس کے طور پر شروع کیا گیا تھا جو ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر “پریمیم خصوصیات تک خصوصی رسائی” پیش کرتا ہے جس میں ٹوئٹس میں ترمیم کرنے کی خصوصیت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں محدود صارفین کیلئے ٹوئٹر کا ’ایڈٹ بٹن‘ متعارف ہوگیا

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، ٹیسلا کے بانی نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پوری ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں۔ جس کے فوری بعد انہوں نے ٹوئٹر کے سی ای او پاراگ اگروال کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہیں۔

ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔

Related Posts