آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو گرین ٹی میں یہ مصالحے ٹرائی کیجئے اور فورا سکون پائیے

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بےخوابی آج کے دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے، علامتی فوٹو

بے خوابی اور کم خوابی آج کے دور میں بیشتر لوگوں کیلئے ایک بڑا درد سر ہے۔ جس سے نجات کیلئے اس مشکل میں مبتلا لوگ طرح طرح کے ٹوٹکے بھی آزماتے ہیں۔

العربیہ نے بھارتی اخبار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ماہرین نے اس مشکل میں مبتلا افراد کو نیند لانے کے لیے سادہ اور قدرتی علاج تجویز کیے ہیں، جنہیں گھریلو سطح پر تیار کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے سے پہلے سبز چائے میں کچھ مخصوص مصالحے شامل کر کے پُر سکون نیند حاصل کی جا سکتی ہے کیوں کہ یہ اعصابی نظام کو سکون دیتے ہیں اور ذہنی تناؤ کم کرتے ہیں۔ ذیل میں ان مفید مصالحوں کی فہرست اور طریقہ استعمال دیا گیا ہے:

1 – دار چینی

دارچینی کی ہلکی میٹھی تاثیر خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے اور اس میں قدرتی طور پر حرارت بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اعصاب کو سکون پہنچاتی ہیں۔

سبز چائے میں دارچینی شامل کرنے سے یہ مشروب نہ صرف ذائقے دار بنتا ہے بلکہ بے خوابی کو کم کرنے اور گہری نیند میں مدد گار ہوتا ہے۔ صرف ایک چھوٹا ٹکڑا یا آدھی چائے کا چمچ پسی دارچینی کافی ہے۔

2 – چھوٹی الائچی

چھوٹی الائچی ایک خوشبو دار اور ہلکا میٹھا مصالحہ ہے جس میں ہاضمہ بہتر بنانے اور ذہنی دباؤ کم کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ نیند میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اضطراب اور بے چینی کو کم کرنے میں معاون ہے۔ سبز چائے میں ایک یا دو الائچی کے دانے پیس کر شامل کریں، ایک خوشبودار اور پُر سکون مشروب حاصل ہو گا۔

3 – جائیفل

جائیفل کے اندر “میریسٹیسن” نامی قدرتی مرکب پایا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی مرکب ہے جو نیند کو تحریک دیتا ہے اور عضلات کو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سونے سے پہلے سبز چائے میں تھوڑی سی پسی ہوئی جائیفل شامل کرنا حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔

4 – سونف

سونف ہاضمہ بہتر بنانے کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پر جب بھاری کھانے کے بعد نیند میں دشواری ہو۔ اس کی ہلکی میٹھی مہک دماغ کو سکون دیتی ہے اور پٹھوں کو آرام پہنچاتی ہے۔ چائے میں ایک چائے کا چمچہ سونف ڈالیں، خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد۔

5 – ہلدی

ہلدی سوزش کم کرنے والی خصوصیات رکھتی ہے اور ذہنی حالت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ سونے سے قبل تھوڑی سی ہلدی اور چند قطرے شہد، سبز چائے میں شامل کر کے استعمال کریں تو یہ سکون بخش مشروب بن جاتا ہے۔

6 – لونگ

لونگ میں قدرتی درد کم کرنے اور پٹھوں کو آرام پہنچانے والی خصوصیات موجود ہیں۔ اس کی گرم، تیز خوشبو اعصابی نظام کو پرسکون کرتی ہے۔ چائے میں ایک یا دو لونگ شامل کر کے اس کی افادیت اور خوشبو میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

7 – ادرک

اگرچہ ادرک کو عام طور پر توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مگر تھوڑی مقدار میں استعمال کرنے سے یہ معدے کو سکون دیتا ہے اور جسم کو آرام دہ بناتا ہے۔ چائے میں کچھ باریک کٹے ہوئے یا کدو کش کیے ہوئے ادرک کے ٹکڑے شامل کریں تاکہ جسمانی تناؤ کم ہو سکے۔

سونے سے قبل ان مصالحہ جات کو سبز چائے کے ساتھ آزمانا ایک قدرتی اور محفوظ طریقہ ہے جو نیند کے مسائل میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Posts