پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز پر ٹوئٹر پراپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، کل نہیں آج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔
Himat hai toh Governor Raj laga kay dikhao @ImranKhanPTI! Kal nahi aaj lagao, InshAllah hum sab yahan Islamabad akar apko jawab dein gay. https://t.co/C83kVflzgb
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 18, 2022
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک نظم بھی شیئر کی جس کا عنوان تھا کہ چلو گورنر راج لگاتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایسے اقدامات کرونگا کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی، وزیراععظم