واٹس ایپ پر اے آئی بٹن سے آپ بھی پریشان ہیں تو یہ کام کریں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہت سے صارفین اس بٹن سے تنگ ہیں، فوٹو انڈین میڈیا

واٹس ایپ پر بھی اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جاچکا ہےلیکن کیا آپ بھی اس اے آئی بٹن پر تشویش میں مبتلا ہیں اور اس کا استعمال پسند نہیں کرتے؟

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق  واٹس ایپ پر میٹا اے آئی فیچر کو ناپسند کرنے والے صارفین نے اس کیلئے متبادل کا انکشاف کیا ہے۔

حل کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق میٹا اے آئی بٹن کو ہٹانے کیلئے ناکام کوشش کے بعد واٹس ایپ صارفین کی جانب سے متبادل ورژن ’واٹس ایپ بزنس‘ پر سوئچ کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے، ان صارفین کے مطابق اس ورژن میں واٹس ایپ کا متنازع اے آئی فیچر موجود نہیں ہے۔

واٹس ایپ بزنس کا استعمال بنیادی طور پر کاروباری مالکان گاہکوں کے ساتھ بات چیت کیلئے کرتے ہیں، واٹس ایپ کی طرح واٹس ایپ بزنس بھی صارفین کیلئے لیے مکمل طور پر مفت ہے جو درست فون نمبر کے ساتھ کسی بھی صارف کیلئے  بھی دستیاب ہے۔

ریڈٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق صارفین کا ماننا ہے کہ اے آئی فیچر سے تنگ صارفین واٹس ایپ بزنس پر منتقل ہوجائیں کیوں کہ اس پر فی الحال اے آئی فیچر موجود نہیں ہے لہٰذا اگر آپ بھی اے آئی فیچر سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو  واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کر جائیں۔

لیکن اگر اس کے باوجود بھی آپ کو اپنے واٹس ایپ پر اے آئی فیچر نظر آجائے تو  اگلا آپشن واٹس ایپ کا  پرانا ورژن ہے، اس صورت میں، آپ کسی قابل اعتماد ذریعے سے پرانا ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے واٹس  ایپ کو ڈاؤن گریڈ کر سکتے ہیں۔

Related Posts