اگر مائنس کی بات ہوئی تو مائنس ون نہیں بلکہ مائنس تھری ہوگا‘ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India’s RAW may target prominent politicians of Pakistan: Minister

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ مائنس ون ہیں، اگر مائنس کی بات ہوئی تو مائنس ون نہیں بلکہ مائنس تھری ہوگا،پی ٹی آئی کے لوگ اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں،اپوزیشن وہ کام نہیں کر رہی جو بعض وزراء کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ (ق) لیگ والے نواز لیگ کی طرف نہیں جارہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانے میں بڑی سازش ہوئی،ریلوے میں مختلف سامان کی خریداری میں کمیشن کھانے کے کیسز ری اوپن کرنے کیلئے نیب کو لکھنے جارہا ہوں،پاکستان کی فوج عظیم فوج ہے اور اصل میں ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا کریڈٹ بھی جنر ل قمر جاوید باجوہ کو دیتا ہوں، شیخوپورہ میں ٹرین حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، نقصان کے باوجود 60فیصد گنجائش کے ساتھ مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں، ریلوے کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ صحتیابی کیلئے دعاؤں پر قوم کو شکرگزار ہوں،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر باجوہ کابھی مشکور ہوں۔ مجھ پر کئی خود کش حملے ہوئے لیکن میں کہوں گا کہ خدا کسی دشمن کو بھی یہ بیماری نہ لگائے، دعاہے کہ خدا کی ذات شہباز شریف کوبھی صحتیابی دے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شیخوپورہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا جس نے نوٹس بورڈ کے سائیڈ سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی،پورے پاکستان میں تین ہزار ان مینڈ پھاٹک ہیں، ایم ایل ون منصوبے سے تمام کراسنگ ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا ٹریک ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا ٹریک ہوگا اور اس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے، ایم ایل ون کے پی سی ون پرپندرہ تاریخ کو دستخط ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں اور صحافیوں کی کو ریلوے ٹرینوں میں دی جانے والی سہولت بحال کر دی گئی ہے، ٹرینوں میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے ایم ایل ٹو پر چوری کا خطرہ ہے،شالیمار کی جگہ نئی ٹرین چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ دس سال میں پہلی بار ریلوے کا محکمہ نیچے آرہا ہے وہ غلط کہہ رہے ہیں، پہلی مرتبہ محکمہ ریلوے انقلاب میں داخل ہونے جارہا ہے بلکہ حقیقت میں زندہ ہونے جارہا ہے۔

جب تک میں وزیر ریلوے ہوں کسی کو بیرو زگار نہیں کیا جائے گا۔شیخ رشید نے مائنس ون کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں مائنس ون کے حوالے سے کہوں گاکہ ہم آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون ہیں۔

Related Posts