کراچی کی خدمت کریں گے تو سب کے منہ بند ہوجائیں گے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی خدمت کریں گے تو سب کے منہ بند ہوجائیں گے، مرتضیٰ وہاب
کراچی کی خدمت کریں گے تو سب کے منہ بند ہوجائیں گے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی خدمت کریں گے تو سب کے منہ بند ہوجائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے نامزد میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی یوسی چیئرمین سے التجا کریں گے ووٹ دیں، ووٹ دیں گے تو ان کی مہربانی اور نہ دیں تو ان کا فیصلہ، جس دن الیکشن ہو اس دن این آئی سی وی ڈی کی ٹیم تیار رکھیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی کے میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے رونا دھونا شروع کیا، جماعت اسلامی میں اختلافات ہیں، ان کے اپنے لوگ حافظ نعیم الرحمان سے نالاں ہیں۔

پورے پاکستان میں 9مئی کے واقعات کی مذمت ہورہی ہے، پی ٹی آئی والوں نے 9 مئی سے پہلے جماعت اسلامی کو ووٹ دینے سے انکار کیا تھا۔ الیکشن کے بعد فردوس شمیم نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے صرف تین چیئرمینز قید میں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ لسانی اور نفرت کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں، انتشار کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ رونے دھونے کے تعزیتی پروگرام میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی شامل کیا گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم کسی ملک کی چوکھٹ پرووٹ مانگنے نہیں جارہے، ہم اپنے ہی لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:روسی تیل کی تسلسل کیساتھ فراہمی سے قیمتوں میں فرق آئیگا، مصدق ملک

مرتضی وہاب نے جماعت اسلامی کے میئر کراچی کے امیدوار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تعصب کی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔

Related Posts