حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟مریم نواز
حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟مریم نواز

مردان: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ جب حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی۔

مردان میں مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان نے کل خود ٹی وی پر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس نے چیخ چیخ کر کہا کہ اسے عوام کے سر پر بٹھا تو دیا لیکن اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، عمران خان تم جانتے تھے کہ تم نالائق اور نااہل ہو تو عوام کو جواب دو کہ پھر شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی، عوام کی زندگیوں سے کھیل کر کہتے ہوئے حکومت چلانی نہیں آتی۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے، کہاں ہے وہ ٹیم، وفاقی کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں، جس سوغات عمران خان کو سروں پر مسلط کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال بعد وہ کہتا ہے بجلی، قرضوں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا اور تیاری نہیں تھی۔

لیکن تمہاری چینی میں 400 ارب، 200 ارب کے آٹے اور 122 ارب کے ایل این جی کے ڈاکے ڈالنے، ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافے اور قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی تیاری پوری تھی۔

تم نے اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پوری پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کردی۔مریم نواز نے دوران تقریر کہا کہ عمران خان کو جھکنے کے سوا کچھ نہیں آتا، اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی۔

ڈھائی سال بعد بھی حکومت چلانی نہیں آتی لیکن تابعداری کرنی بہت اچھی آتی ہے۔ مریم نے لطیفہ سنایا کہ کسی تقریب میں کوئی گلوکار بہت بے سرا گارہا تھا، نیچے سے کوئی شخص اٹھا اور پستول لے کر اوپر چڑھ گیا، گلوکار ڈر گیا اور بولا مجھے نہیں مارنا تو وہ پستول والا بولا میں تمہیں نے بلکہ اسے مارنے آیا ہوں جو تمہیں یہاں لایا ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بندہ اس لیے ایماندار ہے کیونکہ تابعداری ایمانداری سے کی ہے اور عوام سے بے ایمانی کی ہے۔ انہوں نے پشتو میں شعر سنایا کہ سڑے ڈیر ایماندار دے۔ سڑے ڈیر تابعدار دے۔ پھر مریم نواز نے خود ہی اس کا ترجمہ بھی کیا بندہ چور ہونے کے باوجود ایماندار ہے کیونکہ بہت تابعدار ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو جعلی اسمبلیوں میں بیٹھے نہیں رہنا چاہیے بلکہ استعفیٰ دے کر گھر آجانا چاہیے، استعفیٰ اٹھاکر ان کے منہ پر مارنے چاہئیں، چار پانچ سو سو استعفے آگئے تو ایک دن بھی عمران خان کا جعلی وزیراعظم کے طور پر رہنا مشکل ہے۔

Related Posts