وبا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں،خطبہ حج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وبا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں،خطبہ حج
وبا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں،خطبہ حج

مکہ مکرمہ: کورونا وائرس کی وباء کے دوران محدود پیمانے پر حج کے فرائض کی ادائیگی جاری ہے، جبکہ خطبہ حج سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا کہ وبا پھیل جائے تو انسان کو دوسرے علاقے میں نہیں جانا چاہیئے، جس وقت انسان نماز کیلئے کھڑا ہو تو طہارت اور پاکیزگی کا خیال رکھے، مسلمان کا عقیدہ ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ ہی وبا سے نجات دلائے گا، وبا کے دوران زیادہ سے زیادہ صدقہ اور خیرات کریں۔

خطبہ حج میں انہوں نے کہا کہ کہ کچھ لوگ حرام چیزوں کا استعمال کرتے ہیں، اس وجہ سے بھی وبا آتی ہے، جہاں وبا پھیل جائے وہاں باہر سے کوئی بندہ داخل نہ ہو، جو لوگ اللہ کی حدود کو توڑتے ہیں ان کیلئے دنیا اور آخرت میں عذاب ہے، دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مشکلات امتحان ہے، وبا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں۔زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کریں۔

ہمارے گناہوں کی وجہ اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا ہے، اللہ تعالیٰ مشکلات کے بعد آسانیاں بھی فراہم کرتے ہیں، قرآن میں ہے معمولی مصیبت کا مقصد بڑے عذاب سے آگاہی ہے،اس لئے گناہوں سے توبہ کریں اور اچھے عمل کریں، اللہ تعالیٰ نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام قرار دیا ہے، کچھ لوگ دینی اور کچھ دنیاوی معاملات میں خیانت کرتے ہیں، اہل ایمان کو میانہ روی اختیار کرنی چاہیئے۔

خطبہ حج میں شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے مشکلیں نہیں، آسانیاں چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ خیانت کرنیوالوں کو پسندنہیں کرتا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے دھوکا اور خیانت کرنیوالا ہم میں سے نہیں، قرآن میں ہے صبر اور نماز کے ذریعے اللہ سے مدد مانگو، انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کو نعمتیں بخشیں، نبی کریمؐ نے اپنی زندگی خیر کیلئے وقف کی، جو کچھ زمین اور آسمان میں ہے سب اللہ کا ہے، تم لوگوں کو تقویٰ کی نصیحت کی جاتی ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقویٰ اختیار کرنیوالے کی ہر تنگ دستی دور کر دی جاتی ہے، اس لئے ہمیں تقویٰ اختیار کرنا چاہئے، جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے، جو آدمی خلوت اور جلوت کو ایک جیسا بنا دیتا ہے وہ اللہ کا محبوب بن جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ کو سادگی بہت پسند ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا۔

جو اللہ کے احکامات پر عمل کرے گا، اسی کا نام تقویٰ ہے، اہل تقویٰ کی صفحات میں اولین صبر ہے،وہ کسی حرس نہیں کرتے، آج بڑی تعداد میں لوگ اللہ سے غافل نظر آتے ہیں، سیدھے راستے پر چلنے والے کیلئے نجات ہے، مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں، اے لوگو! اللہ کی کائنات اور اس کے نظام پر بار بار غور کرو، ناحق قتل پر اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے۔کسی کو ناحق قتل نہیں کرنا چاہئے۔

Related Posts