اگر بلدیہ کے عوام اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں موقع دیں،مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس پی کی سیاست تعصب، تفرقات، لسانیت اور نفرت سے پاک ہے، مصطفی کمال
پیپلز پارٹی راتوں رات سڑکیں بنا کر بے ایمان ہونے کا ثبوت دے رہی ہے،سید مصطفی کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 کے لیے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ 29اپریل کراچی کے وسائل لوٹنے، جھوٹے وعدے اور تعصب برتنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

مجھے کراچی نے دن رات کام کرتے دیکھا ہے۔ ہمارا کام ہمارے کردار کی ضمانت ہے۔ اگر بلدیہ کے عوام اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں موقع دیں کیونکہ انکے مسائل اور اسکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔

ہم انشا اللہ بلدیہ کو پاکستان بھر کے لیے ماڈل بنا کر پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر چوک اتحاد ٹاؤن میں دعوت افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک کونسلر سے لیکر وزیر اعظم تک کوئی سیٹ خالی نا ہونے کے باوجود ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، بلدیہ کے لیے سو بستر کا دل کا ہسپتال بنایا، درجنوں پارک بنائے لیکن میری نظامت کی مدت ختم ہوتے ہی سب ختم ہوگیا۔

Related Posts