لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہوگی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہوگی، فواد چوہدری
لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہوگی، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن  سینئر صحافی ارشد شریف کے نام ہے اور گزشتہ روز ایک بزرگ صحافی کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا اور ملک میں ایسا تماشہ بنا ہوا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اگر نظام کو بدلنا چاہتے ہو تو گھر سے نکلو ورنہ بچوں کی زندگیاں بھی سڑے نظام میں گزریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مشکلات کے باوجود بھی اقوامِ عالم میں کھویا ہوا مقام حاصل کرینگے، وزیراعظم

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے کو مسترد کرنا چاہیے اور اگر یہ مارچ ناکام ہو گا تو قوم ناکام ہو گی لیکن اگر مارچ کامیاب ہوا تو عوام کامیاب ہوگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایجنڈے کے تحت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے، میں یہ مانتا ہوں کہ پی ٹی آئی پرفیکٹ جماعت نہیں ہم میں بھی کمزوریاں ہوں گی۔

Related Posts