اگر مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے،شیخ رشید
اگر مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے،شیخ رشید

لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سیاسی حادثہ ہوگیا تو یہ کہا جائے گا کہ دال میں کچھ کالا تھا،اگر مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے، اسٹیبلشمنٹ اور فوج سے درخواست کرتا ہوں کہ سب کو مذاکرات کی میز پر لائیں۔

ملک میں انتشار پیدا نہ کیا جائے، ایف آئی اے کا پنجاب کے تھانوں میں کیا کام ہے۔عالمی ایجنڈا یہی ہے کہ فوج جو پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے اسے عدم استحکام سے دوچار کیا جائے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وفاق میں حواس باختہ حکومت اور غیر شائستہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہے جو وہ خوف میں مبتلا ہے۔

ہماری دو بسیں ایف آئی اے نے لال حویلی سے پکڑی ہیں اور ڈرائیوں سے کہا گیا کہ ہمارے ساتھ چلیں اور روزنامچہ ڈالیں۔ پہلے بھی رانا ثنا اللہ کی کوشش رہی ہے حالات خراب کئے جائیں۔

پرویز الٰہی میرے دوست ہیں بھائیوں جیسے تعلقات ہیں،ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کر رہی ہے،ایف آئی اے کا پنجاب کے تھانوں میں کوئی کام نہیں ہے، ایف آئی اے کے اپنے تھانے اور دفاتر ہیں، یہ ملک کوخانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ٹیلیفون پربات ہو گئی ہے، میری ملاقات ضروری نہیں ہے۔عمران خان کے سیاسی مخالفین ہار گئے ہیں،عمران خان کا لاہور میں تاریخی استقبال ہوا ہے، میں بیشک گرفتار ہو جاؤں یا نہ ہوں پنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ گندی نالی کی اینٹیں اسلام آباد کے اقتدار کے تاج محل میں نہیں سج سکتیں،جتنی مرضی کنٹینر لگا دو اسلام آباد میں داخل ہوں گے،ملک پر چوروں وک مسلط کر دیا گیا ہے، اگر یہ چور مسلط نہ ہوتے کوئی اور ہوتا تو عوام کا یہ رد عمل نہ آتا۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈا پور کی مبینہ خطرناک آڈیو ٹیپ میں کیا ہے؟

میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے، اگر میں مارا گیا تو ایک ہی چھوٹا شخص رانا ثنا اللہ اس سے تحقیق کی جائے اور اگر وہ ملوث ہو تو اس پر پرچہ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر مقدمات بنا دئیے گئے ہیں،تحریک جیل بھیجنے سے نہیں رکتی۔

Related Posts