پی ایس ایل حکام کوابوظہبی میں مشکلات ہیں تو مدد کیلئے تیار ہوں، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ
کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ابو ظہبی میں پی ایس ایل کرانے کے لیے اعلیٰ حکام سے بات کرسکتا ہوں۔ پی ایس ایل حکام کوابوظہبی میں مشکلات ہیں تو مدد کیلیے تیار ہوں۔

ناصر حسین شاہ کی جانب سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ کرانے میں تعاون کی پیش کش کی گئی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اگر پی ایس ایل حکام چاہتے ہیں تومجھ سے فوری رابطہ کریں۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔

وفاق کی جانب سے سندھ کو 84 ارب روپے کم دیئے گئے ہیں۔ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ 2010 میں آصف علی زرداری نے آخری بار این ایف سی ایوارڈ دیا، اب تک این ایف سی میں حصہ نہیں بڑھایا گیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا ہے کہ صرف وعدے کیے جاتے ہیں پیسے نہیں دیے جاتے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ زیادتیاں کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2021، کم آمدنی والا طبقہ عمران خان کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹوزرداری

Related Posts