ضرورت پڑی توپاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ضرورت پڑی توپاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
ضرورت پڑی توپاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام شہید قدس گول میز کانفرنس سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کانفرنس میں کہنا تھا کہ کوئٹہ کے مظلومین تین دنوں سے انتہائی سردی میں شہدا کی لاشوں کے ہمراہ بیٹھے ہیں،ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم ہمارے مطالبات سننے کے لئے خود تشریف لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مچھ کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑی تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، آخر حکمرانوں کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کے علاوہ اور کیا ذمہ داری ہے؟

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین پیسوں کا مطالبہ نہیں کر رہے،اُن کے ساتھ طویل عرصے سے ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، انہیں تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کو توڑنے کے لئے استعماری قوتوں نے منصوبہ بندی کی،خود ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے سات ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، شہید قاسم سلیمانی نے ان مغربی قوتوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔

شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینیوں کو اسرائیل کے مد مقابل طاقتور کر دیا، شام اور عراق میں مزاحمت کو طاقتور کیا جس نے داعش کو شکست دی، شہید قاسم سلیمانی نے بیس سال تک مزاحمتی قوتوں کی معماری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید نے عالم اسلام کو پورے ایسٹ اور ایشا کو ٹوٹنے سے بچایا ہے، وہ شہادت کے عاشق تھے اور انسان دوست شخصیت تھے، شہید قاسم سلیمانی پاکستان سے محبت کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: 11مزدوروں کا قتل، ہزارہ برادری نے کراچی میں بھی دھرنا دیدیا،مختلف مقامات پر ٹریفک جام

Related Posts