اسرائیل اپنی جیلوں سے ہمارے تمام قیدی رہا کر دے تو یرغمالیوں کو رہا کر دینگے، حماس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو عز الدین القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اگر اپنی جیلوں میں ہمارے تمام قیدی رہا کر دے تو اس کے بدلے میں تنظیم سات اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے تمام افراد کو رہا کر دے گی۔

حماس کے زیر انتظام چلنے والے الاقصیٰ سیٹلائیٹ ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ تنظیم کے پاس یرغمالیوں کی رہائی کی قیمت کے طور پر اسرائیل کو اپنے زندانوں کے پھاٹک کھول کر ہمارے تمام قیدیوں کو آزاد کرنا ہو گا۔

اگر دشمن قیدیوں کے معاملے کو یک بارگی کے ساتھ حل کرنے کا خواہاں ہے، تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ اگر دشمن یہ کام مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے، تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کم سے کم 229 اسرائیلی شہری اس وقت غزہ کے مزاحمتی گروپ کی تحویل میں ہیں۔

جمعرات کو ایک بیان میں عزالدین القسام بریگیڈ نے بتایا تھا کہ تقریبا پچاس قیدی تین ہفتوں سے جاری اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی فوری طور پر ہلاکتوں کی اس مبینہ تعداد کی تصدیق نہیں کر سکی۔

Related Posts