عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آکر بیٹھنا ہو گا،احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آکر بیٹھنا ہو گا،احسن اقبال
عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آکر بیٹھنا ہو گا،احسن اقبال

 اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالت آئین کی محافظ ہے، آئین شکنی ہو گی تو عدالت اپنا کام کرے گی،اگر عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آکر بیٹھنا ہو گا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران حکومت نے چار سال میں معاشی دہشتگردی کیے رکھی، ملک میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے تمام اداروں کو برباد کردیا، پاکستان میں مہنگائی  اور کرپشن میں بدترین اضافہ ہوا،  ملک کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں مزید 14درجے گر گیا،اپوزیشن کو سابقہ حکومت میں جیلوں میں دھکیلا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی اپنی ناکا می پر پردہ ڈال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے،پاکستان تب ترقی کرے گا، جب معیشت مضبوط ہوگی۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،ہماری حکومت سی پیک کا 90 فیصد کام مکمل کر چکی تھی،  2025تک ہمارا تخمینہ تھا کہ 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں لائیں، جن صنعتی زون کو مکمل ہونا تھا اْن پر کام ہی شروع نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کا حجم گھٹایا گیاجو افسوس ناک ہے،سیاسی رشوت بانٹنے کے چکر میں منصوبوں کا گلہ گھونٹا گیا، 44 فیصد وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حلیہ بگاڑ دیا گیا، ہم سی پیک ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ شروع نہ کر سکے۔

احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ ملک اجناس میں کیسے خود کفیل ہے؟ ہر چیز درآمد کرنا پڑ رہی ہے،ملک کو گندم کی کم پیداوار کا سامنا ہے، رواں سال گندم درآمد کرنا پڑے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 2011 کی پرانی ٹیپ عوام کے سامنے بجا رہے ہیں،اگر عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آکر بیٹھنا ہو گا۔  

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن پر برس پڑے،عمران خان اپنے انجام سے بچ نہیں سکتے،عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز غبن کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق ڈپٹی سپیکر نے عمران خان کے حکم پر آئین شکنی کی،عمران خان ایک آئین شکن شخص کو ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عدالت آئین کی محافظ ہے، آئین شکنی ہو گی تو عدالت اپنا کام کرے گی، عمران خان ملک کے اداروں کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں،جب عمران خان نے حلف اٹھایا تب وہ بھی ضمانت پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت نے 45 ماہ میں 49.23 ارب ڈالر کا قرض لیا

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے بنائے گئے مقدمات میں ہم سرخرو ہو کر نکلے، پاکستانی قوم کی اکثریت عمران خان کی کارکردگی کو روزانہ بھگت رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو اپنی غلطیوں پر محاسبہ کرنا چاہیے،فراڈ اور دھوکے سے آپ لوگوں کو بار بار چکمہ نہیں دیا جاسکتا، ہم پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکالیں گے بعدازاں اگر ترقی کرنا ہے تو ہمیں یورپی یونین اور امریکا کی منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ اپنا شیئر حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے،محمد نواز شریف نے 6ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، عمران خان ایک غیر ذمہ دار سیاست کے ساتھ ملک کو بربادی کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں،حکمرانی کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں۔

Related Posts